بورڈ آف ڈائریکٹرز
ڈاکٹر شمشاد اختر
چیئرپرسن
ڈاکٹر شمشاد اختر قومی و کثیر الجہتی اداروں میں 37سال پر مبنی وسیع البنیاد ترقیاتی پیشہ ورانہ تجربہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر، ایشیا اور بحر الکاہل کے مالیاتی اور سماجی کمیشن (یو این ای ایس سی اے پی) کی انڈر سیکرٹری جنرل، سینئر خصوصی مشیر برائے معاشیات و مالیات اور اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل یواین، یو این سیکرٹری جنرل جی 20 شرپا، عالمی بینک کی نائب صدر مشرق وسطی اور شمالی افریقہ، ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے صدر کی سینئر خصوصی مشیر کے طورپر خدمات سر انجام دی ہیں۔انہوں نے 2018 میں عام انتخابات سے قبل نگراں حکومت میں وفاقی وزیر خزانہ کے بھی فرائض انجام دیے۔
مائیکرواکنامکس مسائل بشمول گروتھ پالیسیوں، سرکاری مالیات، زرعی پالیسی اور مینجمنٹ کے علاوہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے گورننس کے مخصوص شعبوں، غربت، نجکاری اور توانائی اور زراعت کے شعبوں میں پبلک پرائیویٹ شراکت داریوں کے حوالے سے مختلف حکومتوں اور نجی شعبہ کی مشاورتی کمیٹیوں کا حصہ رہی ہیں۔دہائیوں پر محیط اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے کئی ممالک کو مالی شعبہ جات اور مرکزی بینکوں کو پالیسی، قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک کے بارے میں بھی تکنیکی مشورہ دیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی گورنرکی حیثیت سے ڈاکٹر شمشاد اختر کو2006میں ایمرجنگ مارکیٹ گروپس اور 2007 میں بینکرز ٹرسٹ کی جانب سے ایشیا کے بیسٹ سینٹرل بینک کاگورنر نامزد کیا گیا تھا۔ وہ 2008 میں ایشین وال سٹریٹ جرنل کی ٹاپ ٹین خواتین بزنس لیڈرز میں بھی شامل تھیں۔
شمیم احمد خان
بورڈ ڈائریکٹر
سول سروس آف پاکستان کے رکن کے طورپر شمیم احمد خان حکومت پاکستان میں سیکرٹری وزارت تجارت اور سیکرٹری خزانہ اور پیداوار جیسے سینئر عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔انہوں نے کیپٹل مارکیٹس اور کارپوریٹ سیکٹر کے ریگولیٹر کے طور پر دس سال سے زائد عرصہ کام کیا۔انہوں نے کیپٹل مارکیٹس میں کئی اصلاحات متعارف کروائیں اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں کارپوریٹ لا اتھارٹی کو ازسر نو تشکیل دیا جس کے وہ پہلے چیئرمین بنے۔ حکومتی عہدے چھوڑنے کے بعد انہوں نے متعدد لسٹڈ کمپنیوں کے آزاد اور نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طورپر کام کیا۔فی الحال وہ پیکیجزلمیٹڈ، آئی جی آئی انشورنس لمیٹڈ اور ایبٹ لیبارٹریز کے ڈائریکٹر اور آئی جی آئی لائف لمیٹڈ کے چیئرمین کے طورپر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
سلیم رضا
بورڈ ڈائریکٹر
سلیم رضا بینکاری اور مالیاتی شعبہ میں 40 سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔انہوں نے عالمی بینکاری میں 36 سالہ تجربے کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے 15ویں گورنر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں۔ ان کا کاروبار ی تجربہ کریڈیٹ اور کارپوریٹ مالیات، رئیل اسٹیٹ اور گلوبل ایسٹ مینجمنٹ پر مشتمل ہے۔ وہ پاکستان بزنس کونسل کے سی ای او بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے مرکزی بینک میں اپنی مدت ملازمت کے دوران ڈیبٹ کیپٹل مارکیٹس، مالی شمولیت کی توسیع، زراعت اور ایس ایم ای کیلئے کریڈیٹ تک رسائی میں اضافہ، بینکاری کے شعبہ میں اصلاحات اور کارکردگی کو بہتربنانے، معاشی خودمختاری میں پیش رفت میں معاونت کیلئے متعدد پروگرام متعارف کرائے۔قبل ازیں سلیم رضا پاکستان اور بیرون ملک سٹی بینک این اے میں مختلف عہدوں پر فائز رہے اور مشرق وسطی، ایشیا، افریقہ، برطانیہ، وسطی اور مشرقی یورپ کے مختلف علاقہ جات میں سٹی بینک کے کنٹری اور ریجنل ہیڈ کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔
ستمبر2018 میں سلیم رضا کو نجی شعبہ کی نمائندگی کے طوپر وزیر اعظم کی اکنامک ایڈاوئزری کونسل میں تعینات کیا گیا۔ انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے بی اے اور ایم اے کی ڈگریاں حاصل کی جہاں انہوں نے اوریل کالج میں سیاست، فلسفہ اور معاشیات میں تعلیم حاصل کی۔ فی الحال وہ حبیب بینک لمیٹڈ، انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ اور پلانیٹ این گروپ کے بورڈز میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی میں سیاسی معیشت کے لیے جزوقتی پارٹ ٹائم پروفیسر ہیں اور مختلف فورمز پر معاشی ترقی سے متعلق مختلف موضوعات پر لیکچر بھی دیتے ہیں۔
خرم ظفر
بورڈ ڈائریکٹر
خرم ظفر 47 وینچرز کے بانی اور کنٹری ڈائریکٹر ہیں جو ایک عالمی وینچر کپیٹل فرم ہے اور پاکستان میں بہت زیادہ ترقی کرنے والے ٹیکنالوجی پر مبنی کاروباروں میں ابتدائی سرمایہ کاریوں پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ وہ ٹیکنالوجی نالج اکانومی پر وزیراعظم ٹاسک فورس کے آزاد رکن اور سنگاپور میں واقع انزیٹر امپیکٹ ایشیا فنڈ کے انویسٹمنٹ کمیٹی کے رکن ہیں۔اس سے قبل انہوں نے بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز، سینٹر آف انٹرپرینورشپ قائم کیا جو اب نیشنل انکوبیشن سینٹر لاہور کے نام سے منسوب ہے۔ خرم ظفر اعلیٰ تعلیم، تحقیق، ٹیکنالوجی، زراعت، سرمایہ کاری، جدت اور سٹارٹ اپ ایکو سسٹم سے متعلق معاملات میں وفاقی اور پنجاب حکومتوں کے مشیر رہے ہیں۔ وہ پاکستان انوویشن فاؤنڈیشن کے بانی رکن بھی ہیں۔اس سے قبل وہ لاہور اسٹاک ایکسچینج میں چیف انفارمیشن آفیسر تھے جہاں انہوں نے ایکسچینج کے لیے ٹیکنالوجی آپریشنز کی قیادت کی اور پاکستان میں نجی شعبے کے بہترین سی آئی او کے طور پر پہچانے گئے۔
خرم ظفر سیلیکون ویلی میں اپیانس اور انسائیٹ ٹیکنالوجیز کے شریک بانی ہیں۔اپیانس ایک پروڈکٹ کمپنی ہے جو سافٹ ویئر سسٹمز کیلئے دستاویزات جاری کرنے کے طریقہ کار کوخود کار بناتی ہے جبکہ انسائیٹ ٹیکنالوجز بی پی او انڈسٹری کیلئے انسان کی طرف سے تیار کردہ آئی ٹی پر مبنی کاروباری طریقہ کار کو خودکار بنانے کیلئے آئی پی کو استعمال کرتی ہے۔ اس سے قبل امریکہ میں انہوں نے ای فورس اور ہیڈون ہل گروپ میں بطور نائب صدر ٹیکنالوجی، دنیا بھر میں فارچیون 500 کمپنیوں کیلئے خدمات انجام دی ہیں۔ان اہم کلائنٹس میں ویزا، میرل لنچ، بینک آف امریکہ، سونی، ڈی ایچ ایل اور متعدد وینچر کیپٹل فرمز بشمول گرے لاک، نارویسٹ وینچر پارٹنرز، کیپٹل زی اور ویزا ونچرز شامل ہیں۔ وائرلس نیٹ ورکنگ ٹیکنالوجی پر پرنٹس ہال کے مصنف بھی ہیں۔
خرم ظفر نے 1997 میں کینیڈا کی میکگل یونیورسٹی سے کمپیوٹر انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔وہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے منظور شدہ، لمزکے تربیت یافتہ، آزاد ڈائریکٹر ہیں۔ اور وہ ایکویٹس(Aequitas)انفارمیشن سروسز، ہیلتھ وائر، اور اپنے وینچر کیپیٹل فنڈ کے کئی دیگر پورٹ فولیو کمپنیوں کے بورڈز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
رومانہ عبداللہ
بورڈ ڈائریکٹر
رومانہ عبداللہ ہائی پوائنٹ وینچر (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی سی ای او ہیں اور بچوں کے ملبوسات کے برانڈ ہاپ سکاچ کی مالکہ ہیں جسے انہوں نے 2014 میں مشترکہ طورپر قائم کیا۔ہاپ سکاچ کے اس وقت پاکستان میں 13 شہروں میں 20 سے زائد سٹورز ہیں اور ای کامرس ویب سائٹ www.ilovehopscotch.com بھی چلا ئی جارہی ہے۔ کاروبار شروع کرنے سے قبل رومانہ پاکستان کے بڑے بینکوں میں سے ایک بینک ایم سی بی بینک میں مینجمنٹ ٹیم کا حصہ تھیں جہاں انہوں نے بینک کی تذویراتی منصوبہ بندی، ٹرانسفارمیشن اور نئے افعال متعارف کرانے کی قیادت کی۔ وہ سونیری بینک کی گروپ ہیڈآف سٹریٹجی بھی رہ چکی ہیں۔ قبل ازیں رومانہ عبداللہ نے نیویارک میں بوسٹن کنسلٹنگ گروپ(مینجمنٹ کنسلٹنگ) اور میرل لنچ (انوسٹمنٹ بینکنگ) میں فارچیون 500 کلائنٹس کے صارفین کے لیے اسٹریٹجک، مالی اور آپریشنل اسائنمنٹس انجام دیں۔
انہیں ورلڈ اکنامک فورم کی طرف سے 2016 میں ینگ گلوبل لیڈر کے طور پر منتخب کیا گیا۔ وہ پبلک لسٹڈ کمپنی اور نیکسٹ جنریشن آئی ٹی سروسز اور بی پی او سلوشنز سسٹمز لمیٹڈ کے بورڈ کا حصہ ہیں۔ وہ اپنے فارغ اوقات میں نوجوان سٹارٹ اپس، انکوبیٹرز اور ایکسیلیٹرز کو رہنمائی دیتی ہیں۔ رومانہ نے پرنسٹن یونیورسٹی سے فنانشل انجینئرنگ میں بی ایس سی اور ہارورڈ بزنس سکول سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے۔
مصدق ذوالقرنین
بورڈ ڈائریکٹر
مصدق ذوالقرنین انٹرلوپ اور اس کی منسلکہ کمپنیوں انٹر لوپ ہولڈنگز(پرائیویٹ) لمیٹڈ، انٹرلوپ ڈیریز لمیٹڈ اور آئی ایل بنگلہ لمیٹڈ کے چیئرمین ہیں۔ انہوں نے 6 سال فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (ایف آئی ای ڈی ایم سی) کے بورڈ میں خدمات انجام دیں اور اس کے سی ای او بھی رہے۔ جناب مصدق پورٹ قاسم اتھارٹی کے بورڈ کے رکن بھی ہیں۔ وہ انٹر لوپ ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر ہیں جو ملک میں متعدد سماجی خدمات میں مصروف عمل ہے۔ وہ دی سیٹیزنز فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف) سے بھی وابستہ ہیں جو ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے اور پاکستان میں ابتدائی اور ثانونی تعلیم فراہم کررہی ہے۔
تین عشروں سے زائد پر مشتمل لیڈرشپ تجربہ کے ساتھ مصدق ذوالقرنین نے ابتدائی طور پر 14سال کیلئے پاکستان میں بڑی گیس کمپنی ایس این جی پی ایل میں اعلیٰ عہدوں پر کام کیا اور بعدازاں ایک کامیاب کاروباری شخص کے طورپر ابھر کر ہوزری مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ بزنس کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی انٹرلوپ لمیٹڈ کو 27 سالوں میں ترقی کی بلندی پر پہنچایا۔
مصدق پیشہ ور تربیت کے لحاظ سے ایک میکینکل انجیئنرہیں۔اس کے علاوہ وہ ایک انسان دوست اور ترقیاتی سماجی کارکن کے طور پر جانے جاتے ہیں۔مصدق باالخصوص مستحق اور پسماندہ طبقات کیلئے ابتدائی، ثانونی اور اعلیٰ تعلیم کی فراہمی سے پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کیلئیسرگرم عمل ہیں۔انہوں نے خواتین کی خودمختاری کیلئے متعدد پروگرام شروع کئے۔ نوجوانوں اور کمیونٹی باالخصوص خصوصی افراد کیلئے کھیلوں کو فروغ دے کر ٹیلنٹ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ وہ غریب مریضوں کے لیے مفت صحت کی سہولیات فراہم کرنے اور قدرتی آفات کے دوران امدادی سرگرمیوں میں خوراک، راشن اور بے گھر خاندانوں کے لیے مکانات کی تعمیر میں ہمیشہ سب سے آگے رہے ہیں۔
دردانہ اچکزئی
بورڈ ڈائریکٹر
دردانہ اچکزئی ایک سینئر ایگزیکٹو ہیں جو گلوبل بزنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی عہدوں اور بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشنز میں 15 سال کا قائدانہ تجربہ رکھتی ہیں۔لندن میں گروپ ایگزیکٹو ڈائریکٹر آف ڈیجیٹل کے طور پر وہ ووڈافون کے عالمی ڈیجیٹل ایجنڈا کی قیادت کررہی ہیں جو تذویراتی اور آپریشنل اقدامات کی وسیع رینج پر مشتمل ہے۔ اس سے قبل وہ ٹیلی نار کی چیف ڈیجیٹل آفیسر رہ چکی ہیں جہاں انہوں نے
ٹیلی نار کی ڈیجیٹل سروسز ٹرانسفارمیشن میں اہم کردار ادا کیا۔
مس دردانہ نے فن ٹیک شعبہ میں ڈیجیٹل بشمول گلوبل ہیڈآف ڈیجیٹل پورٹ فولیو اور ریٹیل بینکنگ اینڈ ویلتھ مینجمنٹ کیلئے پروگرام ڈائریکٹر اور ایچ ایس بی سی میں کارپوریٹ ڈیجیٹل کے ڈائریکٹر کے طورپر بھی خدمات سرانجام دیں ہیں۔انہوں نے بینک کے لئے جدت لانے اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ایجنڈا اورگلوبل ڈیجیٹل پورٹ فولیو کی قیادت کرتے ہوئے نئی اور اختراعی ڈیجیٹل صلاحیتوں پرتوجہ مرکوز کی۔ ابتدائی سٹارٹ اپس کیلئے ایڈوائزر بھی رہیں۔ مس دردانہ نے ہارورڈ بزنس سکول سے ایم بی اے اور جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ سے انجیئرنگ سائنسز میں انڈرگریجوایٹ کی ڈگری حاصل کی۔
شاہد غفار
بورڈ ڈائریکٹر
شاہد غفار مالی مارکیٹ میں اعلیٰ عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔انہوں نے 2014سے2017 کے دوران نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کے طور فرائض سر انجام دیے۔اس سے قبل وہ 2012سے 2014کی مدت کے دوران حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) میں انویسٹر ریلیشنز اور کارپوریٹ ریپریذنٹیشن کے ہیڈ اور ممبر مینجمنٹ فورم رہ چکے ہیں۔وہ ایچ بی ایل ایسٹ مینجمنٹ کی تشکیل اور ترقی میں سرگرم عمل رہے اور 2005سے 2014تک اس کے چیف ایگزیکٹو آفیسربھی رہے ہیں۔
شاہد غفار کیپٹل مارکیٹ ریگولیشنز اور گورننس میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔وہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر/کمشنر رہے اور انہوں نے 2000سے 2005کی مدت کے دوران کیپٹل مارکیٹ میں وسیع رینج کی اصلاحات کے نفاذ اورسیکیورٹیز مارکیٹ ڈویژن کے استعداد کار میں اضافہ میں موثر کردار ادا کیا۔وہ پاکستان سٹاک ایکسچینج (سابقہ کراچی سٹاک ایکسچینج) کے 1998سے2000تک مینجنگ ڈائریکٹر رہے اورانہوں نے رسک مینجمنٹ کے حوالے سے موٖثر اقدامات متعارف کروانے، ٹریڈنگ سسٹم کی آٹو میشن اور ایکسچینج کے استعداد کار میں اضافہ میں موثر کردار ادا کیا۔ 1977سے 1998کی مدت کے دوران انہوں نے نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ میں ایسٹ مینجمنٹ ڈویژن میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں اورایکویٹی کے انتظام، فکسڈ انکم پورٹ فولیو اور ٹریڈنگ ڈیسک کے ذمہ دار رہے۔
غفار اس وقت آڈٹ اوورسائیٹ بورڈ، پاکستان کے رکن اور ایچ بی ایل ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ،اول مضاربہ مینجمنٹ لمیٹڈ، حبیب انشورنس کمپنی لمیٹڈ،جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹید اور آرکروما پاکستان لمیٹڈ کے آزاد ڈائریکٹر ہیں۔ وہ وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ کی وی آئی ایس ریٹنگ کمیٹی کے ایکسٹرنل رکن بھی ہیں۔
غفار ڈی آئی خان،خیبر پختونخوا کی گومل یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز ڈگری ہولڈر ہیں۔ انہوں نے سیکیورٹیز ریگولیشنز کے متعددکورسز میں شرکت کی ہے جس میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے واشنگٹن ڈی سی، یو ایس اے میں منعقدہ کورس بھی شامل ہے۔
وقاص الحسن
چیف ایگزیکٹو آفیسر
وقاص الحسن نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طورپر کارانداز میں شمولیت اختیار کی۔انہیں برطانوی دفتر خارجہ، دولت مشترکہ و ترقیاتی آفس(ایف سی ڈی او)کے انٹرپرائز اور ایسٹ گروتھ پروگرام کی ڈیزائننگ، بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن (بی ایم جی ایف) سے مشترکہ فنانسنگ کے بندوبست اوراس کے بعد پروگرام پر عمل درآمد کیلئے کارانداز پاکستان کے قیام کی ذمہ داری سونپی گئی۔وقاص الحسن نے اس سے قبل کارانداز کی اہم کمیٹیوں (انویسٹمنٹ، ڈیجیٹل فنانس) کے رکن رہ چکے ہیں اورانہوں نے کارانداز پاکستان مائیکرو فنانس انویسٹمنٹ کمپنی (پی ایم آئی سی) اور پرواز فنانشل سروسز لمیٹڈ (پی ایف ایس ایل) کے بورڈزپر بطور آبزرور خدمات سرانجام دی ہیں۔
وہ انفراسٹرکچر فنانس، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپس، کلائمیٹ فنانس، ایم ایس ایم ای فنانس، کریڈٹ گارنٹیز اور ڈیجیٹل فنانس پر ترقیاتی مالی پروگراموں کی تشکیل اور نفاذ کاوسیع تجربہ رکھتے ہیں۔انہوں نے افغانستان، یوکرین، بنگلہ دیش، اردن اور برطانیہ میں مالی شعبہ کے منصوبوں میں مشورے بھی دیے ہیں۔وہ انویسٹمنٹ کلائمیٹ سے متعلق ریگولیٹری اصلاحات، جدت پذیری، انٹرپرینورشپ اورایسے اہم اداروں کے قیام میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں جو ملک میں بھرپورترقی کو فروغ دے سکیں۔وہ اس سے قبل پبلک سیکٹر، ایف سی ڈی او اور ایشیائی ترقیاتی بینک میں سینئر اسٹاف اور ایڈوائزری عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے لندن بزنس سکول سے فنانس میں ماسٹرز اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے بیچلر آف سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ وہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی سند یافتہ ہیں۔
اڈیٹر اور لیگل ایڈوائزر
لیگل ایڈوائزر
محمد ہارون ممتاز
ایڈووکیٹ ہائیکورٹ
دفتر نمبر 309۔اے،تیسری منزل ایوکیو ٹرسٹ کمپلیکس، آغا خان روڈ، F-5/1اسلام آباد
اڈیٹر
اے ایف فرگوسن اینڈ کو چارٹرڈ اکاؤنٹس
سی ،23 عزیز ایوینیو،کینال بینک،گلبرگ 5لاہور،پاکستان